ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاویر ی آبی تنازعہ ؛اے سی کی غیر موجودگی پر بھٹکل قومی شاہراہ روک کر احتجاج: احتجاجی گرفتار، پھررہا

کاویر ی آبی تنازعہ ؛اے سی کی غیر موجودگی پر بھٹکل قومی شاہراہ روک کر احتجاج: احتجاجی گرفتار، پھررہا

Fri, 09 Sep 2016 19:22:15    S.O. News Service

بھٹکل:۹/ستمبر (ایس او نیوز) کاویری پانی کے لئے کنڑا تنظیموں کی طرف سے اعلان کئے گئے ریاست گیر بند کا بھٹکل میں کچھ خاص اثر نہیں دیکھا گیا ۔ البتہ میمورنڈم دینے کےلئے ریلی کی شکل میں اے سی دفتر پہنچے کرناٹکا رکشھنا ویدیکے سوابھیمان سنگھا اورتعلقہ کے آسارکیری بھونیشوری کنڑا سنگھا کے ممبران نے اسسٹنٹ کمشنر کی غیر حاضری پر سوال اٹھاتے ہوئے قومی شاہراہ پر ٹرافک روک کر احتجاج کیا، جنہیں پولس نے اپنی تحویل میں لےکر بعد میں رہاکیا۔

تعلقہ کے آسارکیری کنڑا سنگھا کے ممبران نچل مکی وینکٹ رمن مندر ہال سے ریلی کی شکل میں شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے اے سی دفتر پہنچے ، ریلی میں حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ۔ اے سی کی غیر حاضری میں دفتر کے آفیسر نے اپیل وصول کرنے آگے بڑھے تو احتجاجیوں نے اُنہیں میمورنڈم دینے سے انکار کیا اور اے سی کو بلانے کے لئے کہا، جب بتایا گیا کہ اے سی کسی کام سے باہر گئے ہوئے ہیں تو احتجاجیوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ پورے کرناٹک میں کاویری آبی تنازعہ کو لے کر احتجاج کیاجارہا ہے، ایسے میں اے سی کو اپنے دفتر سے باہر نہیں جانا چاہئے تھا۔ احتجاجیوں نے دفتر کے دیگر آفسران سے کہا کہ وہ فون کرکے اے سی کو بلائیں، اس دوران احتجاجی اے سی دفتر کے باہر ہی دھرنا دیتے ہوئے بیٹھ گئے۔ کچھ ہی دیر بعد  کنڑا رکشھنا ویدیکے سوابھیمانی سنگھا کے ممبران بھی ریلی لے کر اے سی دفتر پہنچ گئے اور انہوں نے بھی دھرنا دینے والوں کا ساتھ دیتے ہوئے اے سی دفتر کے باہر ہی دھرنا پر بیٹھ گئے۔ پولس نے احتجاجیوں کو سمجھانےکی کوشش کی کہ ایک ضروری کام کی وجہ سے اےسی باہر گئے ہوئے ہیں، لیکن احتجاجی اپنی ضد پر اڑے رہے ، اس کے بعد قومی شاہراہ پہنچ کر راستہ روکتے ہوئے احتجاج کرنا شروع کیا۔

کچھ ہی منٹوں میں اے ایس پی ڈاکٹر انوپ کمار شٹی ، سی پی آئی سریش نایک ، سی پی آئی گوپال نایک زائد پولس عملے کے ساتھ جائے وقوع پرپہنچ کر احتجاجیوں سے بات چیت کے ذریعے انہیں وہاں سے نکالنے کی کو شش کی، اس دوران کچھ احتجاجیوں اور پولس کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی ۔ بالاخر پولس نے احتجاجیوں کو اپنی تحویل میں لے کروہاں سے ساگر روڈ لے گئے اور رہا کردیا۔

بھٹکل اے سی کی غیر حاضری کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجیوں نے بعد میں اے ایس پی کے ذریعے ڈپٹی کمشنر کے نام میمورنڈم پیش کیا۔ آسارکیری کنڑا سنگھ کے صدر رمیش نائک، شری دھر نائک، پانڈورنگا نائک، کرشنا نائک، سدھاکر نائک ، کنڑا رکشھنا ویدیکے سوابھیمان کے صدر ایشور نائک، آنند دیواڑیگا، کشور شیٹھ ، راجو نائک، ماروتی پاؤسکر وغیرہ موجود تھے۔


Share: